ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ریلوے اسٹیشن کے قریب دو چور گرفتار؛تقریباً 3لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

منگلورو ریلوے اسٹیشن کے قریب دو چور گرفتار؛تقریباً 3لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

Wed, 08 Feb 2017 11:41:33    S.O. News Service

منگلورو 7فروری (ایس او نیوز) منگلورو پولیس کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران کی نگرانی اور کنکن ناڈی سرکل انسپکٹر روی نائک کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے دو چوروں کومسروقہ مال سمیت گرفتار کرتے ہوئے گزشتہ سال شہر میں ہونے والی چوری کا ایک معاملہ حل کرلیا ہے۔

کنکن ناڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت آسام کے باشندے رنجن کلیٹا (۲۲سال) اور شیو شنکر داس عرف اشوک کبیر (۲۳سال)کے طور پر کی گئی ہے۔ان کے پاس سے برآمد شدہ مال کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس میں 4لیاپ ٹاپ،5آئی پیڈ،1کیمرہ،1واچ کے علاوہ لیاپ ٹاپ کے ماؤس اورچارجرس شامل ہیں جو شہر کی منگلورو ہلس انٹرنیٹ سٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ سے چرائے گئے تھے ۔ اس کی مالیت کا اندازہ2,87,500روپے لگایا گیا ہے۔ملزموں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے اور پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔


Share: